تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ
بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ ﴿بقرہ ٤٣﴾
ترجمہ: اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو۔ اور (میری بارگاہ میں) رکوع کرنے (جھکنے) والوں کے ساتھ رکوع کرو (باجماعت نماز ادا کرو)۔
📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕
1️⃣ اللہ تعالىٰ نے بنى اسرائيل كو نماز قائم كرنے اور زكوٰة ادا كرنے كا حكم ديا۔
2️⃣ مسلمانوں كے ہمراہ جماعت كے ساتھ نماز قائم كرنے كا حكم اللہ تعالىٰ نے بنى اسرائيل كو ديا۔
3️⃣ نماز اور زكوٰة اسلام كے دينى واجبات اور عملى اركان ميں سے ہيں۔
4️⃣ اہل كتاب كو ايمان كى دعوت دينے كے بعد نماز كے قائم كرنے اور زكوة كى ادائيگى كا حكم دينا اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ اسلام كى سارى عملى ذمہ داريوں ميں سے نماز اورزكوة كى خاص اہميت ہے۔
5️⃣ نمازوں كو جماعت كے ساتھ ادا كرنے كى ضرورت و اہميت ’’واركعوا مع الراكعين؛ نماز گزاروں كے ساتھ نماز كى ادائيگى‘‘ نماز با جماعت كے قيام كا كنايہ ہے۔
6️⃣ نماز با جماعت كو ركوع سے تعبير کرنا اور نمازيوں كے لئے راكعين استعمال کرنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ نماز با جماعت ميں ركوع كى انتہائی زيادہ اہميت ہے۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•